پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46905.79پوائنٹس پر بند ہوا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46905.79پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 46905.79پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے46905.79پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ 57.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6ارب 47کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت28.56 فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کے باعث تیزی رہی۔

جس سے کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47341پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی۔

انڈیکس 46743پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے46905.79پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس 7.23پوائنٹس کے اضافے سے 19575.99پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27.13پوائنٹس کے اضافے سے 32386.09پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ248میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگے شیئرز کی زیادہ خریداری کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب73ارب60کروڑ39لاکھ روپے سے بڑھ کر84کھرب80ارب7کروڑ86لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts