کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار حصص میں اتار چڑھاؤرہا تاہم کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔ کے ایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی سطح کو دوبارہ عبور کرگیا۔کاروبار میں گزشتہ روزکی نسبت کاروباری حجم بھی کم رہا۔
معمولی تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں 16ارب98کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس بڑھتا ہوا42196پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اورانڈیکس کم ہوتا ہوا 41615 پر آگیا تاہم بعض ازاں پیٹرولیم،کمیونیکیشن،ٹیلی کام،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں خسارے کی شدت کم ہوتی گئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس37.06پوائنٹس بڑھ کر 42022.25پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 66.26پوائنٹس کی تیزی سے29862.56پوائنٹس پر بند ہوا لیکن کے ایس ای30انڈیکس 14.63پوائنٹس کی کمی سے17825.01پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس312.86پوائنٹس کے خسارے سے67416.27 پر بند ہوا۔
گزشتہ روز430کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ183میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ16ارب98کروڑ74لاکھ7ہزار957 روپے بڑھ کر78کھرب76ارب71کروڑ38لاکھ 579ہزار227روپے رہ گیا۔
مجموعی طور پر70کروڑ70لاکھ13ہزار27حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روزمنگل کو88کروڑ43لاکھ70ہزار174شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔