پاکستان نے عالمی تنظیمِ بحری امور کے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مہم شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے عالمی تنظیمِ بحری امور کے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مہم شروع کردی
پاکستان نے عالمی تنظیمِ بحری امور کے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مہم شروع کردی

اسلام آباد: وزارتِ بحری امور نے عالمی تنظیمِ بحری امور (انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن) کے انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور مہم شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیمِ بحری امور کی کیٹگری سی کے انتخابات آئندہ برس منعقد ہوں گے جن میں 1991ء کے بعد سے پاکستان پہلی بار حصہ لے گا۔اِس حوالے سے سفارت کاروں اور سفیروں کو وزیرِ اعظم عمران خان کے بلیو اکانومی ویژن سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ برس ہم آئی ایم او میں گئے تھے اور یہ پہلی بار ہوا کہ کسی پاکستانی وزیر نے وہاں تقریر کی ہو۔ انہوں نے سفارت کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے سال عالمی تنظیمِ بحری امور کی کیٹگری سی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بریفنگ میں بحرین، بنگلہ دیش، چین، انڈونیشیاء، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، مالدیپ، میانمار، سری لنکا، مصر، ترکمانستان، یمن، تاجکستان اور ازبکستان سے سفیر شریک ہوئے۔

اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کے پا وسائل کی کوئی کمی نہیں جبکہ ہم گڈ گورننس کے ذریعے خوشحالی لانے کی کاوشوں پر عمل پیرا ہیں۔ موجودہ حکومت نے بلیو اکانومی کا تصور پہلی بار متعارف کرایا۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد میں کراچی کی پورٹس کے ذریعے ملک میں خوشحالی لانے کا خواہش مند تھا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت نے پورٹس اور سمندری راستے سے تجارت کو اولین ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے پہلی خاتون ٹریفک وارڈن اقوامِ متحدہ مشن کیلئے روانہ 

Related Posts