ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ شروع کردی
ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ شروع کردی

ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش کے مابین پہلی اننگز کا کھیل 6.2اوورز کے بعد روک دیا گیا، پاکستانی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ شروع کردی ہے۔

شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں پہلے روز کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث 57 اوورز میں ختم ہوگیا۔ دوسرے روز کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد کیا گیا تو اظہر علی 36 جبکہ بابر اعظم 60 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کرکٹ میچ تاخیر کا شکار

بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ہیں۔ اظہر علی ٹیسٹ کیرئیر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز جبکہ بابر اعظم 71رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب کھیل کا اختتام ہوا۔

بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ گراؤنڈ کے عملے نے وکٹیں کورز سے ڈھانپ دیں۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے بالر نے 2 اوپنرز کو گزشتہ روز ہی پویلین بھیج دیا۔

تاحال بارش کے باعث میچ تعطل کا شکار ہے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بے شک بارش نے ہمارے کھلاڑیوں کو فیلڈ سے باہر نکال دیا ہو، لیکن انہوں نے ڈریسنگ روم میں اپنا نیا میچ شروع کردیا ہے اور کپتان بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ شروع کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ڈریسنگ روم میں بالر کی جانب سے پھینکی گئی گیند کا بہت احتیاط سے سامنا کرتے ہیں۔ 

Related Posts