انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کا بہتر آغاز، قومی ٹیم کے کپتان سمیت 2 کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ کے خلاف
(فوٹو: نیوز 18)

ملتان میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف بہتر آغاز کیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود سمیت 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عبداللہ شفیق 15 کے مجموعی اسکور پر جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 7 رنز کی اننگ کھیلی جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔

ابھی قومی ٹیم اپنے پہلے نقصان سے سنبھلی ہی نہیں تھی کہ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے پر میدان میں پہنچنے والے پاکستان کے کپتان شان مسعود 7 گیندوں پر 3رنز بنا کر 19 کے مجموعی اسکور پر جیک لیچ کی گیند پر ہی زیک کراؤلی کو کیچ تھما بیٹھے۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 102گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے ایک نصف سنچری مکمل کرلی جبکہ کامران غلام 73گیندوں پر 37رنز بنانے کے بعد بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 35 اوورز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 2 وکٹس کے نقصان پر 97رنز بنا لیے۔

 

Related Posts