فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی توانائی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ملک خدا بخش نے پاکستان میں ایک چینی کمپنی کے تعاون سے 3000 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
یہ معاہدہ چینی کمپنی اور حکومت پاکستان کے ساتھ طے پایا ہے، جس کے تحت چارجنگ اسٹیشنز کو پشاور سے کراچی تک موٹر وے کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔ اس اقدام کے ذریعے تقریباً 350 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کے دوران ملک خدا بخش نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری 90 ملین ڈالر ہوگی جبکہ فروری 2025 تک مزید 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری تیار کرنے میں کی جائے گی۔
آئندہ 15دنوں کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کتنا سستا؟
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اسٹیشنز کے قیام سے ایندھن کی درآمدات میں کمی آئے گی، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں مدد ملے گی۔
ملک خدا بخش نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، سندھ حکومت نے سرمایہ کاروں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ دستاویزات اور زمین کی خریداری میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔