حکومت کا ایران میں کورونا وائرس سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ایران میں کورونا وائرس سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش
حکومت کا ایران میں کورونا وائرس سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہمسایہ  ملک ایران میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر برادر ملک سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران میں کورونا وائرس کی صورتحال پر  تشویش ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کو ایران کے شہر قم میں کورونا وائرس کی وبا پر بے حد تشویش ہے جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اِس بات سے آگاہ ہے اور ہم اِس صورتحال کو بے حد گہرائی سے دیکھتے ہوئے پاکستان کو محفوظ بنانے کے اقدامات پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم حکومتِ ایران کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 996 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 458 ہو  گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2462افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 79ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 996 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts