اسلام آباد:پاکستان نےرابرٹ موگابے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام زمبابوے کے سابق صدر کی وفات پر رنجیدہ ہیں جبکہ رابرٹ موگابے نے اپنے ملک کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کی تاریخ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
رابرٹ موگابے کے 6 ستمبر کو انتقال کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے مرحوم سابق صدر کے خاندان اور زمبابوے کے عوام سے بھی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، اشیائے ضرورت کی شدید قلت
یاد رہے کہ دو روز قبل آزادی کی علامت سمجھے جانے والے زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں سنگاپور میں انتقال کر گئے۔سنگاپور کے ایک ہسپتال میں وفات پا جانے والے رابرٹ موگابے شدید بیمار اور رواں سال اپریل سے زیر علاج تھے۔
رابرٹ گیبرئیل موگابے زمبابوے کے انقلابی سیاستدان اور مایہ ناز رہنما تھے جنہوں نے 1980ء سے 1987ء تک بطور وزیر اعظم اور بعد ازاں 1987ء سے 2017ء تک بطور صدر حکومت کی۔ سیاست کے دوران مختلف مواقع پر رابرٹ موگابے کی طرف سے کہی گئی بعض باتیں بہت مشہور ہوئیں۔ مثال کے طور پر: “جس واحد گورے شخص پر تم اعتبار کر سکو، وہ مرا ہوا گورا شخص ہوسکتا ہے” اور ” گورے لوگ ہمارے اصل دشمن ہیں، اس لیے ہماری پارٹی گوروں کے دلوں میں خوف کا بیج بوتی رہے گی۔”
مزید پڑھیں: زمبابوے کی آزادی کی علامت سابق صدر رابرٹ موگابے کا 95 سال کی عمر میں انتقال