ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے،وہاب ریاض

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے،وہاب ریاض
ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے،وہاب ریاض

لاہور: مشیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے۔ ایشیاء کپ میں جن ٹیموں نے پاکستان آنے کی مخالفت کی یا ساتھ نہیں دیا پی سی بی کو انکے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایک انٹرویومیں کہا کہ سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہمیشہ برے وقت میں پاکستان نے سپورٹ کیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر پاکستان میزبانی کی مخالفت کرتا ہے تو پھر پی سی بی کو بھی انکی مخالفت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ نہیں چاہتا کہ میں بغیر دعوت کے کیمپ میں چلے جاؤں اور لوگ کہیں کہ اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے مجھ سے ابھی تک کیمپ میں بلانے کے لئے رابطہ نہیں کیا،ریڈ بال کھیلتا نہیں ہوں اس لئے مجھے نہیں بلایا گیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیل سکوں،ورلڈ کپ اورایشیاء کپ میں خواہش ہے کہ چھلانگیں مار مار کر پاکستان کی طرف سے کھیلوں۔

انہوں نے کہاکہ کیمپ میں دوسرے باولرز دوست ہیں اس میں صرف یہ کوشش ہوتی کہ اپنا آپ بہتر کرسکوں۔ مشیر کھیل نے کہاکہ ابھی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہورہی اس لئے لیگز کھیلنی ہے اس لئے پریکٹس کی وجہ سے کیمپ کا کہا۔

مزید پڑھیں:مضبوط ارادے ہوں تو ہر چیز ممکن ہے، ماہم منظور

وہاب ریاض نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باولنگ کیمپ میں باولنگ کروں۔ انہوں نے کہاکہ میں سپورٹس مین ہوں جب تک میں اپنی تیاری نہیں رکھوں گا تب تک چل نہیں سکوں گا۔

Related Posts