پاکستان کا شاہین 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کامیاب، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین 2 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کامیاب رہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ اسٹرٹیجک پلان ڈویژن کے سینئر افسران اور انجینئرز نے شاہین 2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی کارکردگی کو سراہا۔ صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے بھی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ دشمن ممالک کی جانب سے پاکستان کو مختلف خطرات درپیش رہتے ہیں، جن کے پیشِ نظر دفاعی کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے بیلسٹک میزائل سمیت دیگر عسکری تجربات کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نیوی کے ائیر ڈیفنس یونٹ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایف این 6 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے نیوز ریلیز بھی جاری کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تھے۔

گزشتہ ماہ کیے جانے والے ایف این 6 میزائل کے تجربے میں لائیو ویپن فائرنگ کے دوران بحریہ کے زمینی فضائی دفاعی نطام نے اپنی درستگی اور تاثیر کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

Related Posts