پاکستان نے بے گھر یوکرینی عوام کیلئے 15ٹن وزنی امدادی سامان روانہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بے گھر یوکرینی عوام کیلئے 15ٹن وزنی امدادی سامان روانہ کردیا
پاکستان نے بے گھر یوکرینی عوام کیلئے 15ٹن وزنی امدادی سامان روانہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت جنگ زدہ اور بے گھر یوکرینی عوام کیلئے 15 ٹن وزنی امدادی سامان روانہ کردیا ہے جس میں طبی سازوسامان اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے بے گھر عوام کیلئے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان روانہ کیا جس کا مقصد بے سرومان شہریوں کی مدد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوامی رابطہ مہم ، وزیر اعظم سوات میں جلسے سے خطاب آج کرینگے

ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ امدادی سامان میں ہنگامی ادویات، برقی و طبی آلات، سردی سے بچاؤ اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ یوکرین کی جانب سے امداد کی اپیل پر امدادی سامان پولینڈ بھجوایا گیا ہے۔ 

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے سی 130 طیارے کی 2 پروازوں کے ذریعے یوکرین کے پناہ گزینوں کیلئے 15 ٹن وزنی امدادی سامان بھجوایا گیا۔ 

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے چکلالہ میں  نور خان ائیر بیس پر امدادی سامان یوکرینی سفارت خانے کے حوالے کیا۔ 

واضح رہے کہ روس یوکرین تنازعے کے دوران پاکستان کا کردار غیر جانبدارانہ رہا ہے۔ تاحال پاکستان نے روسی حملے کی مذمت یا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حق میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، نہ ہی یوکرینی عوام کی امداد سے انکار کیا۔ 

Related Posts