کورونا سے ملک میں مزید 16 افراد لقمہ اجل، 9 سوسے زائد نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan sees highest number of new COVID-19 cases in nearly three months

کراچی:  پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 جان گنوا بیٹھے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار775 ہوگئی ،908 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 331108 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 908 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اب تک سندھ میں 144765 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 103587 ، خیبرپختونخوا میں 39277 ، اسلام آباد میں 19454 ، بلوچستان میں 15876 ، آزاد کشمیر میں 3938 اور گلگت بلتستان میں 4211 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:ملیر میں کورونا کے سیکڑوں کیسز مثبت آنے کے بعد 6سرکاری اسکول بند

سندھ میں 2 ہزار 611 افراد وبائی امراض کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں ، پنجاب میں 2ہزار347 ، خیبر پختونخوامیں 1ہزار273 ، بلوچستان میں 149 ، اسلام آباد میں 215 ، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts