اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، مزید 85 افراد موذی وباء کا شکار، اموات کا سلسلہ تھم گیا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 85 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
COVID-19 Statistics 19 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,563
Positive Cases: 85
Positivity %: 0.45%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 209— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 19, 2022
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی تعداد 1527411 ہوگئی ،ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 30364 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 563 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔مثبت کیسر کا تناسب 0اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 56 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1493662 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 78نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق