راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 229 رنز بنا لیے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 229 رنز بنا لیے
راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 229 رنز بنا لیے

راولپنڈی میں مہمان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات ک مطابق کھانے کے وقفے تک قومی کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر پاکستانی ٹیم نے 145 رنز کے ساتھ 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر کھیل شروع کیا۔

کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے جس کے بعد ایک مایوس کن آغاز دیکھنے میں آیا جب کپتان بابر اعظم مزید کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ فواد عالم نے بھی صرف 3 رنز مزید بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔

مجموعی طور پر کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کی شراکت داری میں قومی کرکٹ ٹیم کو 123 رنز کا قابلِ قدر اسکور ملا۔ محمد رضوان نے 18 جبکہ حسن علی نے 8 رنز بنا کر مجموعی اسکور میں اپنا اپنا حصہ ڈالا۔

فہیم اشرف نے 8 چوکوں کی مدد سے 50 مکمل کر لی۔ کھانے کے وقفے تک فہیم اشرف نے 54 رنز اسکور کیے تھے اور یاسر شاہ کریز پر ان کا ساتھ دے رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم بھی میچ جیتنے کیلئے پر عزم نظر آتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گزشتہ روز کپتان اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور کریں۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

Related Posts