گال ٹیسٹ: سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے 24 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گال ٹیسٹ: سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے 24 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ
گال ٹیسٹ: سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے 24 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ

گال:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے222رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 24رنز بنا لئے۔

گال ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے گئے 222 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 3 اور کپتان بابراعظم ایک رن کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں جبکہ عبداللہ شفیق 13 اور امام الحق 2 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے دنیش چندیمل نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 76 رنزبنائے، کپتان دیموتھ کرونا رتنے ایک رن اور اینجیلو میتھیوز صفر پرآؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستان کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ حسن علی اور یاسرشاہ نے 2-2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Related Posts