نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹس کے نقصان پر 377 رنز بنا لیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلے سیشن کے اختتام تک 8 وکٹس کے نقصان پر 377 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز شروع ہوا۔ آج پہلے سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈکپ میں رونالڈو کو سیاسی پابندی کا نشانہ بنایا گیا، ترک صدر

پہلے سیشن کے دوران آج پاکستان کے 3 کھلاڑی بابر اعظم، نعمان علی اور محمد وسیم آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد گزشتہ روز ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

گزشتہ روز کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بابر اعظم نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ عالمی رنز بنانے والا پاکستانی کرکٹر ہونے اور ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ عالمی ففٹی پلس کرنے کے اعزازات اپنے نام کیے۔

رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے 86، عبداللہ شفیق نے 7، امام الحق نے 24، شان مسعود نے 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بنائے۔

Related Posts