اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3ارب ڈالرکی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپورتعاون کوسراہا گیا،دونوں ملکوں کا نجی شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا، پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کا تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
دونوں ملکوں نے دہشت گردی و انتہاپسندی کیخاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستان نے سعودی گرین اورمڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک زراعت اورخوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے، دونوں ملکوں نے ابلاغ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ممالک نے عراق کے استحکام اورجغرافیائی سالمیت کی حمایت پربھی زور دیا، پاکستان سعودی عرب نے افغانستان کی سرزمین دہشت گرد گروہوں سے محفوظ بنانے پر زور دیا، افغان عوام کو امداد کی فراہمی اور اس ضمن میں حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا واضح اشارہ دے دیا