پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ اسحاق ڈار کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو مثبت معاشی اشاریوں کے ساتھ پروگرام کی تکمیل کے بعد خدا حافظ کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ مناسب، عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔اسحاق ڈار

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کے بعد سیاسی انجینئرنگ نے مشقت سے حاصل کردہ معاشی ثمرات کو ریورس کردیا۔ گزشتہ 4سال میں ملکی ترقی رک گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں معاشی شرحِ نمو رک گئی جبکہ عوامی قرضہ جات میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تحریکِ انصاف چھوڑنے کا فیصلہ مناسب ہے جبکہ عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔

 برطانوی دارالحکومت لندن میں گزشتہ ماہ کے آغاز میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اب تک 3 افراد کو تاحیات نااہل بھی کردیا گیا ہے۔

Related Posts