اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے مطابق افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائے گا جبکہ افغان معاہدہ برائے امن وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان معاہدہ برائے امن گواہی دیتا ہے کہ وزیر اعظم سچ کہتے تھے۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مطابق افغان مسئلے کا حل مذاکرات کی میز پر نکالا جاسکتا تھا اور یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان عوام نے جنگ کے باعث لمبے عرصے تک تکالیف سہیں جبکہ استحکام ان کا حق ہے۔ افغانستان میں قیامِ امن خطے میں امن کا ضامن ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح افغان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان اس بات کا مستحق ہے کہ اس کا نام تاریخ میں سنہری الفاظ میں درج کیا جائے۔
#AfghanPeaceDeal testifies what @ImranKhanPTI always said, that dialogue is the only way forward. Afghans suffered due to war & deserve stability. Peace in Afghanistan is imperative to stability in region. Pak role in peace process deserves to be written in letters of gold. pic.twitter.com/x63GkQwbfI
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتِ پاکستان کے مطابق افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوا جبکہ مؤقف ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعطم عمران خان طویل عرصے سے کہہ رہے تھے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی یا جنگی حل نہیں جس پر تنقید کی گئی۔
مزید پڑھیں: افغان امن مسئلے پر وزیر اعظم کا مؤقف درست ہے۔پاکستان