ملک بھر میں انٹرنیٹ کیوں بند ہوتا ہے؟ عدالت نے فیصلہ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں بلاجواز انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر حکم دے دیا۔

عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور دیگر کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ انٹرنیٹ تو ہمارا بھی بند ہو جاتا ہے، کہا جاتا ہے سمندر میں انٹرنیٹ کیبل میں خرابی ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے اور وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

درخواست گزار جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے سال مئی میں تین دن مسلسل انٹرنیٹ سروس بند رہی، ان سے پوچھا جائے کہ کس قانون کے تحت انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ کہیں گے ہماری مرضی انٹر نیٹ بند کردیا یا کہیں گے تکنیکی مسئلہ آگیا تھا۔

وکیل جبران ناصر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی ویب سائٹس بند کردی گئی ہیں، ایک سیاسی جماعت کی ویب سائٹس پچھلے سات دن سے بند ہے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں، انٹرنیٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سروس سلو ہوجاتی ہے۔

وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہیں، دنیا بھر سے فالوور سرچ کرتے ہیں، اس وجہ سے مسائل ہیں۔

عدالت نے چھ فروری کو پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بند نہ کرنے ہر حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

درخواست پی ایس 110 سے آزاد امیدوار جبران ناصر ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

Related Posts