چٹاگانگ :پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حسن علی 5 وکٹیں لے اڑے۔
دوسرے روز بنگلہ دیش نے 253 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تاہم بنگلہ دیشی بلے باز یکے بعد دیگر آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 330 پر پویلین لوٹ گئی۔
چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم کو 19 کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور سیف حسن 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
دوسرے اوپنر شادمان اسلام کی اننگز 33 کے مجموعے پر اختتام کو پہنچی اور وہ 14 کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ،مشفیق الرحیم اور لٹن داس کی محتاط بیٹنگ، بنگلہ دیش نے 253 رنز بنالئے