پاکستان میں جمعرات کو اس سال منکی پاکس وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت احتشام علی کی طرف سے عطا اللہ خان نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک پانچ ماہ کی بچی میں وائرس پایا گیا۔
عطا اللہ خان نے کہا، “لڑکی اپنے والدین کے ساتھ قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر اتری۔ “محکمہ صحت نے شیر خوار بچی کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد والدین کے وائرس کی جانچ شروع کر دی ہے۔”
حکام کو گزشتہ ہفتے پشاور ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران ایک 35 سالہ شخص میں وائرس کا پتہ چلا۔ مریض کو پولیس سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ، حماس نے ایک اور خاتون اسرائیلی فوجی کو رہا کر دیا
پاکستان میں 2024 میں کم از کم آٹھ منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ سال اگست میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے تمام ہوائی اڈوں اور سرحدی داخلی مقامات پر اسکریننگ پروٹوکول کو نافذ کیا ہے۔
14 اگست 2024 کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کلیڈ ون نامی منکی پاکس کے ایک نئے تبدیل شدہ ویرینٹ کے پھیلاؤ پر عالمی صحت کی ایمرجنسی کا اعلان کیا جو پہلی بار ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سامنے آیا اور کئی ممالک میں پھیل گیا، جس کے نتیجے میں نگرانی اور احتیاطی تدابیر میں اضافہ ہوا۔
پاکستان میں اب تک نئے ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔