اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 85 ہزار 264افراد متاثر ہوئے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 770ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رجسٹر کیے گئے کیسز کی تعداد ہر گزشتہ روز سے زیادہ ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 688نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک6 لاکھ15ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20ہزار167ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے32 ہزار910، پنجاب میں 31ہزار 104، خیبرپختونخواہ میں 11ہزار 373، بلوچستان میں5ہزار 224، آزاد کشمیر میں 285، گلگت بلتستان میں824 جبکہ اسلام آباد میں 3 ہزار 544 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر53ہزار 366فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ30ہزار 128 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 607 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں555 افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث500، گلگت بلتستان میں 12، اسلام آباد میں38 جبکہ بلوچستان میں 51 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی نامور ٹی وی اینکر اور صحافی غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں،غریدہ فاروقی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
مشہور اینکر غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا کہ وہ کوویڈ 19 سے متاثر ہوئیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ان میں 2 دن پہلے کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد ٹیسٹ کروانے پر وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
مزید پڑھیں: ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس کا شکار