پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ ملک میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزارت صحت کے ایک اہلکار کے مطابق صحت حکام نے کنٹریکٹ ٹریسنگ شروع کر دی ہے۔

متاثرہ شخص کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے اور ایک روز قبل انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی تھی کہ اس میں وائرس موجود ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اس شخص کے رشتہ داروں کی اب اسکریننگ کی جا رہی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وائرس پھیلنے سے بچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی تشخیص کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق منکی پاکس ایک ایسا وائرس ہے جو چوہوں اور پریمیٹ سمیت جانوروں سے غیر معمولی معاملات میں انسانوں میں پھیلتا ہے۔

یہ وائرس پہلی بار 1958 میں لیبارٹری بندروں میں ”پاکس جیسی” بیماری کے پھیلنے کے بعد دریافت ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسے منکی پاکس کا نام دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:آرکٹرس وائرس کیا ہے؟ کیا پاکستان کے شہریوں کو اس سے پریشان ہونا چاہئے؟

منکی پاکس کی علامات میں بخار، جسم میں درد، سردی لگنا اور تھکن شامل ہیں، جب کہ شدید بیماری میں مبتلا افراد کے چہرے اور ہاتھوں پر خارش اور زخم پیدا ہو سکتے ہیں جو جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔

Related Posts