پاکستان میں مزید953 افرادکورونا وائرس کاشکار، 11 اموات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد شہریوں کے متاثر ہونے اور اموات کا سلسلہ جاری، ملک میں مزید953 افرادوباء کاشکار، 11 جان سے گئے۔

جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 953 کورونا وائرس کے کیسز اور 11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک میں 11 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30ہزار248 ہو گئی ہے جبکہ نئے 953 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1511754 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 36ہزار678 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 59 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 890 تھی۔

ملک میں 2605 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں ،صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1451665 رہی۔ جمعرات تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 30794 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 اموات، 768 افراد متاثر

سندھ میں اب تک 569338، پنجاب میں 502264، خیبرپختونخوا میں 216614، اسلام آباد میں 134519، بلوچستان میں 35361، آزاد کشمیر میں 43068 اور گلگت بلتستان میں 11543 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13513، سندھ میں 8083، کے پی میں 6283، اسلام آباد میں 1014، آزاد کشمیر میں 788، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts