اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 99نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 295افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 600 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 9ہزار 161ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.08 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 3 ہزار 29 ہوگئی جبکہ کورونا کے 89مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 13 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,161
Positive Cases: 99
Positivity %: 1.08%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 89— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 13, 2022