اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 202افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 611جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
دس منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنے والا ماسک مارکیٹ میں آگیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.57 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 291 ہوگئی جبکہ کورونا کے 76مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 23 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,397
Positive Cases: 93
Positivity %: 0.57%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 76— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 23, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں 2 روز قبل تک کورونا سے مجموعی طور پر 61کروڑ 81لاکھ 55ہزار 958افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 33ہزار516افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 40ہزار194 افراد کی حالت بدھ کے روز تک تشویشناک رہی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23ہزار 854 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 34لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا رہا۔