پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ 98 ہزا ر883ہوگئے، مزید 74 اموات

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 74 deaths by coronavirus 3,138 cases in a day

کراچی  :پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں متاثرین کی تعدادایک لاکھ 98 ہزا ر883اورملک بھر میں اموات کی تعداد 4ہزار35 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3ہزار138 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پنجاب دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے اور اسلام آباد کورونا کیسز کے حوالے سے چوتھے نمبرپر ہے۔

سندھ میں اب تک 76ہزار318 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 72ہزار880 ، خیبرپختونخوا میں 24ہزار943 ، بلوچستان میں 10ہزار116 ، اسلام آباد میں 12ہزار206 ، گلگت بلتستان میں ہزار417 اور آزادکشمیر میں 1ہزار3کیسزسامنے آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے

پنجاب میں 1ہزار656 افراد ، سندھ میں 1ہزار205 ، خیبر پختونخوا میں 890 ، بلوچستان میں 113 ، اسلام آباد میں 120 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں 28 کورونا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts