اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 72نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 894افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 607جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان میں بیماریوں سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارۂ صحت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 311 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.54 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 842 ہوگئی جبکہ کورونا کے 82مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 19 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,311
Positive Cases: 72
Positivity %: 0.54%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 82— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 19, 2022