اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 641نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 35 ہزار 785افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 395 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
وزیراعظم کی عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 18ہزار 813ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.41 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 36ہو گئی جبکہ کورونا کے 119مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 30 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,813
Positive Cases: 641
Positivity %: 3.41%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 119— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 30, 2022