پاکستان میں کورونا کے 620نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 620نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 620نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 620نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 51 ہزار 871افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 474 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 704 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.71 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 517ہوگئی جبکہ کورونا کے 191 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 588مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار  737 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار 660 ہو گئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 90 ہزار 243افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 169جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 12 ہزار 176افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 587 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 21 ہزار63 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 329جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 37 ہزار221افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 27 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 563 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار756افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 849افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts