پاکستان میں کورونا کے 62نئے کیسز رپورٹ، 78مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 62نئے کیسز رپورٹ، 78مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 62نئے کیسز رپورٹ، 78مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 78مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 899افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کام کی ضرورت ہے۔شہباز شریف

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 ہزار 84 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.47 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 88ہزار 116 ہو گئی جبکہ کورونا کے 78مریض انتہائی نگہداشت میں تھے۔

گزشتہ روز تک کی صورتحال

ملک بھر میں 22 اور 23 مئی کے مابین کورونا میں مبتلا 69مریض صحتیاب ہوئے، وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 123ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 335ہو گئے۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 302، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار  974، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 642، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار346، بلوچستان 35ہزار 497، آزاد کشمیر 43 ہزار 328جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 748کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts