اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے582ئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 2مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 50ہزار880 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 469 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
پہلے ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 19 ہزار 389ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3 فیصد رہا۔کورونا کے 178مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 25 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,389
Positive Cases: 582
Positivity %: 3.00%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 178— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 25, 2022