اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 578نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 64 ہزار 809افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 544وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 22ہزار 679ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.55 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99لاکھ 4 ہزار 675ہوگئی جبکہ کورونا کے 159مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 18 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,679
Positive Cases: 578
Positivity %: 2.55%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 159— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 18, 2022