پاکستان میں کورونا کے532نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے532ئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 3 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 50ہزار 298 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 467 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 19 ہزار 402ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.74 فیصد رہا۔کورونا کے 179مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 17 اضلاع میں وبائی مرض پھیل گیا۔ ڈائریا اور ہیضہ سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پیٹ اور آنتوں کی بیماریاں پھیل گئیں۔ 10 دن کے اندر ڈائریا اور ہیضے سے 11 افراد زندگی کی باری ہار گئے۔ ژوب میں 9 افراد ڈائریا سے جبکہ خضدار میں 2 شہری ہیضہ سے جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان میں 90 سے زائد افراد مختلف حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

Related Posts