پاکستان میں کورونا کے 510نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 510نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 65 ہزار 319افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 548وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

مختلف علاقوں میں سیلاب، دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 18ہزار  212ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.80 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99لاکھ  22 ہزار 887ہوگئی جبکہ کورونا کے 164مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق 1 روزکے دوران 371مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار746 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 519 ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 92 ہزار 654افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 217جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 18 ہزار 993شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 595 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 22 ہزار650 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 340جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 38ہزار560افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 30جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 71کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار905 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 976افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts