پاکستان میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ، 57مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ، 57مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ، 57مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 814افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11ہزار 313ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.44 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 89ہزار 448ہو گئی جبکہ کورونا کے 57مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عازمین حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ 6 روز قبل جاری کیا، جس میں حجاج کے لئے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

Related Posts