پاکستان میں کورونا بے قابو، 23 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مزید 37 اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona viruse

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہونے لگی، ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ،لاک ڈاؤن کے خدشات جنم لینے لگے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2304نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 37 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اس سال کے شروع میں انفیکشن سامنے آنے کے بعد سے اب تک کیسوں کی مجموعی تعداد 350000 سے بھی بڑھ چکی ہے۔

متاثرین کی کل تعداد 352296 ہے جبکہ 1219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں اموات 7092 تک جا پہنچی ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 23641 تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36923 سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ،اب تک کوروناوائرس سے 714 مزید مریض صحت یاب ہوئے جبکہ تندرست ہونیوالوں کی کل تعداد 321563 ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے شہریوں میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے خدشات بھی جنم لینے لگے ہیں۔

Related Posts