اسلام آباد: پاکستان میں موذی کورونا وائرس کے وار جاری، وباء نے 4199شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلے سے متاثرہ 141 شہری چل بسے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 141نئی اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25ہزار220 ہو گئی ہے جبکہ 4ہزار199 نئے کیسزکے بعدمتاثرین کی تعداد 11لاکھ 35ہزار858 ہو گئی ہے۔
Statistics 25 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 61,410
Positive Cases: 4199
Positivity % : 6.83%
Deaths : 141— NCOC (@OfficialNcoc) August 25, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کل 61ہزار410 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت تناسب 6اعشاریہ 83 فیصد رہا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار915 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91ہزار204 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 21کروڑ 34لاکھ افراد متاثر، 44لاکھ 56ہزار ہلاک