اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 117نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 530افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 604جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 18ہزار 785 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.62 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 38 ہزار 787 ہوگئی جبکہ کورونا کے 82مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 15 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,785
Positive Cases: 117
Positivity %: 0.62%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 82— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 15, 2022