پاکستان نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی یو این رپورٹ مسترد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے چین کے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں چینی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی رپورٹ مسترد کر دی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی حقوق ہائی کمشنر رپورٹ کا جائزہ لیا ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ چین کی تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہیں۔

عاصم افتخار کے مطابق پاکستان سنکیانگ میں سماجی و اقتصادی ترقی اور امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین نے 35 سالوں میں 70 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین کے اقدامات سے لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہوئے اور بنیادی انسانی حقوق سے لطف اندوز ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ چین کی تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہیں، پاکستان تمام انسانی حقوق کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے، بطور رکن پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی آزادی، خودمختاری اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا احترام ضروری ہے۔

Related Posts