پاکستان نے بھارت کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کردیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بھارت کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کردیے
پاکستان نے بھارت کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کردیے

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے سی پیک پر مضحکہ خیز ریمارکس مسترد کر دیے اور اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی بیان سی پیک کو سیاسی بنانے کی مذموم کوشش ہے، سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کی ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے علمبردار اور تعاون پر مبنی پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کے طور پر سی پیک خطے کے لوگوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

ترجمان سی پیک کے مطابق سی پیک خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا محور ہے، بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

دوسری جانب مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان سی پیک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تناعہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت کے استعمال میں مضمر ہے۔

Related Posts