پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن کے معاملے پر گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ
افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے،بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے۔

اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کرقانونی کاروائی سیفرار چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ آئی سی جے کی فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے ملاقات اور وکیل کی تقریری کی دعوت دی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ سفارتی رابطوں کے دوران ہندوستانی ہائی کمیشن نے خود ہی کسی وکیل کوہدایت دینے سے انکارکیا،پاکستان نے ریاستی وکیل تقرر کرکے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہاکہ دوران سماعت اٹارنی جنرل نیزیرحراست ہندوستانی شہری محمد اسماعیل کا معاملہ بھی پیش کیا،کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ قیدی اسماعیل کے معاملے کا حوالہ اس مقصد کیلئے تھاکہ ہندوستانی اپوزیشن کے تضادکو ظاہرکیا جاسکے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی دو دفعہ قونصل رسائی فراہم کرچکا ہے،تیسری قونصل رسائی کی پیشکش ابھی باقی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے،بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں: جو غلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں، نوکری سے فارغ ہوگا، وزیر اعظم

Related Posts