اسلام آباد: پاکستان میں موذی کورونا وائرس کے کیسز کا سلسلہ جاری، وباء نے مزید 82 پاکستانیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 82 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1527751 ہوگئی ہے۔
COVID-19 Statistics 23 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,846
Positive Cases: 82
Positivity %: 0.41%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 185— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 23, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 82 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، یوں مثبت کیسز کا تناسب صفر اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
ایک شہری کی ہلاکت کے بعد ہفتے کے روز ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 30369 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں 15 ماہ کے بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ