ملک بھر میں کورونا کے 789 نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 4 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 57 ہزار 234 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 503 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 4 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.63 فیصد رہا۔ ملک میں کورونا کے 160 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت، منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں کے باعث 166 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول خضدار، لسبیلہ اور نصیر آباد میں ہر طرف سیلابی ریلوں کے باعث تباہی ہوئی۔ خیرپور اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلابی پانی سب کچھ بہا کر لے گیا۔ پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

Related Posts