پاکستان میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan records 75 coronavirus cases, no death

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 75 پاکستانیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جمعہ کی صبح نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران کورونا  وائرس کے مزید 75 کیسز ریکارڈ کئے گئے تاہم کوئی موت واقع نہیں ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 30371 ہی رہی جبکہ نئے 75 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1528142 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 17918 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب صفر اعشاریہ 42 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 138 ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ اب تک دُنیا بھر میں کورونا سے 51 کروڑ 9 لاکھ افراد متاثر اور62لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 51کروڑ9لاکھ 28 ہزار91 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 62لاکھ 49  ہزار494 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:بچوں کا پراسرار یرقان 11 ممالک تک پھیل گیا، ادارۂ صحت کا اظہارِ تشویش

وائرس سے متاثرہ 42ہزار 239افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 4 کروڑ 4لاکھ 85 ہزار 783ہو گئی۔ وائرس کے4 کروڑ 4 لاکھ 43ہزار 544 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 46کروڑ 41 لاکھ 92ہزار814افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 27لاکھ 89 ہزار 716 افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 30لاکھ 65ہزار 666افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

Related Posts