اسلام آباد :فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان سے مدارس کے متعلق کئے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات مانگی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 150سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول ہوا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔
پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوائی جائے، سوال نامہ پاکستان کی 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو سوال نامہ 20 دسمبر کو ارسال کیا ہے اور جس کا جواب 8جنوری تک جمع کرانا ہوگا۔ایشیا پیسفک گروپ سڈنی میں پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو بھیجی گئی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے، وزیراعظم عمران خان