اسلام آباد: پاکستان کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے جانے والے سازوسامان کو تیار کرنے کے آرڈرز مل گئے ہیں جن کی مالیت 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فرانسیسی اخبار پاکستان کے بنائے ہوئے کورونا وائرس سے حفاظت کے ماسکس کی تعریف سے بھرا پڑا ہے جبکہ ہم نے 10 کروڑ ڈالر کے حفاظتی سامان کے آرڈرز پہلے ہی وصول کر لیے ہیں۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آنے والے چند ماہ کے دوران پاکستان کو دئیے جانے والے کورونا وائرس کے حفاظتی سازوسامان اور ماسکس کے آرڈرز 50 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر جائیں گے۔
French Newspaper is all praise for made in Pakistan masks, Pak has already received 100 M USD export orders of PPEs and we expect this figure to cross 500 M USD in cmng months… Inshallah https://t.co/mbBepfZWqM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2020