افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس، پاکستان میزبانی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi arrives in Spain on three-day visit

اسلام آباد: پاکستان نے ہمسایہ اسلامی ملک افغانستان کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج افغان بھائیوں کو ہماری پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی میزبانی سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم 17 دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کرتے ہیں، یقین ہے کہ رکن ممالک پیشکش کی توثیق کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان صورتحال،سعودیہ نے پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس طلب کرلیا

افغانستان میں امن و استحکام پورے خطہ کیلئے ضروری ہے، پاکستان

اپنے ویڈیو بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان او آئی سی کا بانی رکن ہے اور پاکستان افغان عوام سے برادرانہ دوستی اور بھائی چارے کے بندھن میں بندھا ہوا ہے۔ آج افغان بھائی بہنوں کو ہماری پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

ویڈیو بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ افغانستان سنگین انسانی المیے کا سامنا کررہا ہے۔ خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں افغان عوام خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی کمی کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ سردی کی آمد سے بحران مزید بڑھ گیا۔

بیان میں وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون کی تنظیم پر زور دیا کہ افغان عوام کی انسانی ضروریات پوری کرنے، فوری اور پائیدار امداد فراہم کرنے اور ملک کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے آگے آئے۔ او آئی سی کا افغانستان پر پہلا غیر معمولی اجلاس 1980ء میں ہوا تھا۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آئندہ ماہ ہم ایک بار پھر اسلام آباد میں جمع ہوں گے  تاکہ افغان عوام سے اظہارِ یکجہتی و حمایت کا اعادہ کیا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ اجلاس میں افغانوں کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات زیرغور آئیں گے۔ 

 

 

Related Posts