جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

3 ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، اب 14 فروری کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

سہہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا اہم مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے، یہ میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل میں مد مقابل ہوگی۔

سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ویان ملڈر کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، کپتان ٹیمبا باووما 82 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ٹونی ڈی زورزی نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ اپنے ڈیبیو میچ میں 150 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے میتھیو بریزکے نے آج بھی مایوس نہیں کیا اور وہ 83 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ٹیم میں واپسی کرنے والے ہینرک کلاسن نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جب کہ کائل ویرینے 44 اور کوربن بوش 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، پاکستانی ٹیم میں انجری کا شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا جب کہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو موقع دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، ہینرک کلاسن، کوربن بوش اور کیشو مہاراج پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئن سے قبل ہمارے پاس اچھا موقع ہے، نئی کنڈیشن اور نیا دن ہے، اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جو سیریز جیتی تھی وہ ماضی ہوگیا ہے، اس میچ کو جیت کر ہم مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جو ہم چیمپئنز ٹرافی میں لے کر جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے پہلےکھیلنے کا موقع اچھا ہے، کلاسن کے آنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، اس وکٹ پر فاسٹ بالر آسانی سے وکٹ نہیں لے پائیں گے۔

Related Posts